سپر طوفان رگاسا کی تباہی ، 7 افراد ہلاک، 24 لاپتا

جزیرے کا بڑا پل سمندر کاغصہ نہ سہہ سکا ،لینڈ سلائیڈنگ ، جھیل پھٹ گئی 
تائے پی (آئی این پی )سپر طوفان رگاسا نے   تائیوان پر قیامت ڈھا دی  ،۔ پانچ سو ملی میٹر سے زائد بارش نے پورا شہر ڈبو دیا ۔ طوفان کے باعث مختلف حادثات میں 17 افراد ہلاک اور 24 لاپتا ہو گئے  ۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق سپر طوفان کے باعث بند ٹوٹنے سے جھیل کا پانی گوانگ فو قصبے میں داخل ہوگیا ہے، جنوبی چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ میں بھی ہر جانب تباہی پھیل گئی ہے۔اس کے علاوہ گوانگ فو جزیرے کا بڑا پل سمندر کاغصہ نہ سہہ سکا جس سے لینڈ سلائیڈنگ سے جھیل پھٹ گئی اور جزیرے پرخشکی کا نام ونشان باقی نہ رہا۔ علاقے میں پانچ سو ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی ہے۔رگاسا طوفان جنوبی چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ سے بھی ٹکرایا ہے جس کے نیتجے میں سڑکوں پر پانی بھر گیا اور لوگوں کی گاڑیاں ڈوب گئیں