سمندری طوفان سے جمیکا اور کیوبا میں تباہی ، 30 افراد ہلاک

صدی کا سب سے بڑا طوفان ملیساجمیکا سے ٹکرا گیا‘ لوگوں کو  انخلا ء کے احکامات جاری
جمیکا(آئی این پی )سمندری طوفان 'ملیسا'  جمیکا اور کیوبا میں تباہی مچانے کے بعد بہاماس کی جانب بڑھنے لگا۔کیٹگری تھری میں تبدیل ہونے والے طوفان سے 30 افراد ہلاک ہوچکے ہیں  ہیٹی میں 25، جمیکا میں 4 اور ڈومینیکا میں ایک شخص ہلاک ہوا۔صدی کا سب سے بڑا طوفان ملیساجمیکا سے ٹکرا گیا۔بہاماس کے جنوبی علاقوں سے لوگوں کو  انخلا کے احکامات جاری کردئیے گئے۔