امریکہ میں بم طوفان نے تباہی مچا دی، 2 افراد ہلاک

شدید موسم کی وجہ سے مغربی واشنگٹن کے سکولوں میں تدریسی عمل متاثر ، بجلی کی فراہمی معطل

واشنگٹن(آئی این پی)امریکہ کے شمال مغربی علاقے میں آنے والے شدید طوفان بم سے پانچ لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔شدید طوفان کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور متعدد گھر تباہ ہوگئے ہیں، طوفان کے باعث ہمسایہ ملک کینیڈا کو بھی بجلی کی فراہمی میں خلل اور بڑے پیمانے پر تعطل کا سامنا کرنا پڑا۔طوفان کی وجہ سے ریاست واشنگٹن میں تیز ہوائیں چلیں اور موسلا دھار بارش ہوئی جہاں دو افراد کے ہلاک اور دو کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔