واشنگٹن (آئی این پی )امریکی شہر اٹلانٹا میں بیماریوں کی روک تھام کے مرکز(سی ڈی سی) کے ہیڈکوارٹر کے قریب ایک مسلح شخص کی فائرنگ سے ایک پولیس افسر ہلاک ہوگیا، بعد ازاں ملزم موقع پر مردہ پایا گیا۔ غیرملیک خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ سی ڈی سی کیمپس میں ہونے والی فائرنگ کے دوران متعدد گولیاں چلائی گئیں، تاہم کوئی اور شخص ہلاک یا جسمانی طور پر زخمی نہیں ہوا