ایران نے اسرائیلی جوہری منصوبوں اور تنصیبات کی خفیہ معلومات حاصل کرلیں

 کامیاب کارروائی  انٹیلی جنس اور آپریشنل صلاحیتوں کے امتزاج کا نتیجہ ہے ،ایرانی وزیر
تہران(آئی ا ین پی  )ایران یک  وزارتِ انٹیلی جنس نے اسرائیل کے حساس اور اسٹریٹیجک جوہری منصوبوں اور سائنسدانوں سے متعلق خفیہ معلومات اور دستاویزات حاصل کرلی ہیں۔یہ انکشاف  ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن  کے ایک پروگرام میں   کیا گیا ۔رپورٹ کے مطابق یہ آپریشن رواں سال جون میں مکمل کیا گیا تھا، خفیہ معلومات لاکھوں صفحات پر مشتمل دستاویزات، تصاویر اور ویڈیوز پر مبنی تھیں جس کا ایرانی حکام نے تفصیلی جائزہ لیا اور اسے اس وقت تک منظرعام پر نہیں لایا گیا جب تک تمام مواد محفوظ مقامات تک پہنچ نہیں گیا۔ایرانی وزیرِ انٹیلی جنس اسماعیل خطیب نے سرکاری ٹی وی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیاب کارروائی ہماری انٹیلی جنس اور آپریشنل صلاحیتوں کے امتزاج کا نتیجہ ہے