کراچی (آئی این پی )کراچی میں پورٹ قاسم سے ملتان جانے والی پارکو لائن سے تیل چوری کی کوشش ناکام بنادی گئی۔پولیس کے مطابق پورٹ قاسم سے ملتان جانے والی پارکو لائن سے تیل چوری کرنے کیلئے ایک پلاٹ میں 6 فٹ گہری سرنگ میں پائپ لائن کے ساتھ پریشروال لگائے گئے تھے تاہم پارکو کی ٹیم نے پارکو لائن سے کروڈ آئل کی چوری کیلئے لگایا گیا کنکشن پکڑلیا اور تیل چوری کی کوشش ناکام بنادی۔پولیس کا کہناہے کہ بن قاسم تھانے میں پارکو کے اسسٹنٹ سکیورٹی آفیسر کی مدعیت میں پلاٹ مالک اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں شیخ وقار یوسف، علی ارتضی شاہ، عزیز الرحمان اور دیگر کو نامزد کیا گیا ہے