نامعلوم افراد نے آہنی کلمپ لگا کر تیل چوری کر لیا اور فرار ہوگئے ،مقدمہ درج،کارروائی شروع
مانانوالہ( خصوصی رپورٹ)مانانوالہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں پاکستان اور ابوظہبی کے مشترکہ ادارے پارکو کی مین لائن سے نامعلوم افراد نے آہنی کلمپ لگا کر کروڑوں روپے مالیت کا تیل چوری کر لیا اور فرار ہوگئے۔قبل ازیں بھی مبینہ طور پر مذکورہ پائپ سے اربوں روپے مالیت کا تیل چوری ہو چکا ہے ، پولیس نے اطلاع ملنے پر آہنی کلمپ ،160 فٹ ہائی پریشر پائپ اور تین ہینڈل وال قبضہ میں لے کر محمد رفیق اسسٹنٹ سکیورٹی آفیسر پارکو کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔