بانی چاہتے ہیں تمام معاملات ان کے ہاتھ میں ہوں ماضی میں کئی مواقع ضائع ہو چکے
راناثنااللہ کس بنیاد پر بانی پی ٹی آئی کا اکائونٹ بند کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں
اسلام آباد(آئی این پی )پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے مذاکرات کیلئے کوئی رابطہ کرے تو مجھے سے کرے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہر احتجاج کے آخر میں مذاکرات ہوتے ہیں تاکہ کوئی راستہ نکل سکے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ بانی پی ٹی آئی سے دس ماہ قبل مشاورت کے دوران یہ سوال اٹھایا گیا تھا کہ اگر مذاکرات کیلئے کوئی رابطہ کرے تو ہم کیا کریں؟ جس پر بانی پی ٹی آئی نے کہا مذاکرات کیلئے کوئی رابطہ کرے تو مجھے سے کرے۔علی محمد خان کا کہنا تھا کہ علیمہ خان بھی وہی موقف دہرا رہی ہیں جو بانی پی ٹی آئی نے پہلے اختیار کیا تھا ، بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں کہ تمام معاملات ان کے ہاتھ میں ہوں کیونکہ ماضی میں کئی مواقع ضائع ہو چکے ہیں