بانی پی ٹی آئی کیخلاف فیصلہ آیا تو مذاکرات پر اثر ہوگا:علی محمد خان

9 مئی کو قانون توڑنے والوں کا سویلین کورٹ میں ٹرائل کیا جائے:رہنما تحریک انصاف
 اسلام آباد (آئی این پی )پی ٹی آئی  رہنما علی محمد خان نے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور راناثنااللہ کی بات کی نفی کرتے ہوئے کہا ہے کہ  بانی پی ٹی آئی کے خلاف فیصلہ آیا تو مذاکرات پر اثر ہوگا۔ایک انٹرویو میں علی محمد خان نے کہا کہ کچھ وزرا کے جارحانہ رویے نے ماحول کو پراگندہ کیا، انہوں نے   کہا 9 مئی کو قانون توڑنے والوں کو سویلین کورٹ میں ٹرائل کیا جائے۔