ہزارہ موٹر وے پر74 کنال اراضی کرایہ پر دینے کی منظوری

 نیشنل ہائی وے اینڈموٹرے پولیس این ایچ اے کو قیمت 20 مساوی اقساط میں ادا کریگی 
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے )نے ہزارہ موٹر وے پر نیشنل ہائی اینڈموٹروے پولیس کو دفاتر قائم کرنے کیلئے پانچ مقامات پر 74 کنال اراضی کرایہ پر دینے کی منظوری دے دی ہے۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے مذکورہ اراضی نیشنل ہائی اینڈ موٹر وے پولیس کو دفاتر تعمیر کرنے کیلئے کرایہ پر دینے کی منظوری دی ۔ نیشنل ہائی وے اینڈموٹرے پولیس مذکورہ 74کنال اراضی کے حصو ل پر آنے والی لاگت بھی این ایچ اے کو سالانہ بنیاد پر 20 مساوی اقساط میں ادا کرے گی۔این ایچ اے نے ہر ی پور میں کوٹ نجیب اللہ پر 14کنال،سہلٹ ایبٹ آباد میں14کنال، ٹنن ا یبٹ آباد میں18کنال،ہرتیس میراں مانسہرہ میں 14کنال اور سفیان بٹ گرام میں14کنال اراضی نیشنل ہائی اینڈ موٹر وے پولیس کو دینے کی منظوری دی ۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے آڈٹ اعتراض کے پیش نظر ممبرایڈمن کو اراضی کے کرایہ کیلیٹر فوری طور پر نیشنل ہائی وے اینڈموٹر وے پولیس کو جاری کرنے کی ہدایت کر دی ۔