نوکری کے ساتھ نخرا نہیں چلے گا ‘28ویں ترمیم کی تیاری کریں فیصل واوڈا

سیف اللہ ابڑو نے قومی فریضہ سر انجام دیا ،پی ٹی آئی والے لوگوں کو گمراہ کرتے ہیں،پی ٹی آئی والوں کی حقیقت عوام کے سامنے آگئی
ڈیفنس لائن کو مزید ہم نے مضبوط کرنا ہے‘ جتنی چیزیں ہو رہی ہیں وہ ہٹ کے نہیں ہو رہیں:صحافیوں سے گفتگو‘ترمیم پاس ہونے پر مٹھائی کھلائی
اسلام آباد (آئی این پی) سینیٹر فیصل واوڈا پارلیمنٹ ہائوس مٹھائی کی ٹوکری لے کر آگئے۔پیر کے روز فیصل واوڈا کی جانب سے پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں کو مٹھائی کھلائی گئی۔فیصل واوڈا نے کہا  کہ میں ایڈوانس مٹھائی کھانے آیا ہوں اب  نوکری کے ساتھ نخرا نہیں چلے گا  ڈیفنس لائن کو مزید ہم نے مضبوط کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جتنی چیزیں ہو رہی ہیں وہ ہٹ کے نہیں ہو رہیں۔ جو چیز اس صدر کے لیے ہوگی وہ آگے کے لیے بھی ہوگی۔ فیصل واوڈا کا کہنا ہے  آپ 27ویں ترمیم کی مٹھائی کھائیں اور 28ویں کی تیاری کریں۔ کسی بھی جماعت نے 243 پر کوئی بات نہیں کی ، ترمیم پاکستان کی سلامتی کیلئے تھی،سیف اللہ ابڑو نے قومی فریضہ سر انجام دیا ،قومی اسمبلی میں یہ بل پانی سے بھی  تیزی سے منظور ہو گا۔  پی ٹی آئی والے لوگوں کو گمراہ کرتے ہیں،پی ٹی آئی والوں کی حقیقت عوام کے سامنے آگئی ،پی ٹی آئی باتیں بڑی بڑی کرتی ہے کام کچھ نہیں کرتی ، پی ٹی آئی کے منہ پر طمانچہ ہے انکی اصلیت کھل کر سامنے آگئی