پنجاب میں پراپرٹی ٹیکس چوری کی اطلاع دینے والوں کو انعام

لاہور(آئی این پی )  پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے پراپرٹی ٹیکس ترمیمی بل 2025 منظورکرلیا جس کے تحت پنجاب میں پراپرٹی ٹیکس چوری کی اطلاع پر انعام ملے گا۔ پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے پراپرٹی ٹیکس ترمیمی بل 2025 کثرت رائے سے منظور کرلیا۔بل کے مطابق پنجاب بھر میں پراپرٹی ٹیکس چوری کی اطلاع دینے والوں کو انعام ملے گا، ٹیکس چوری، بدعنوانی، کرپشن کی اطلاع دینے والا وسل بلوور کہلائے گا۔بل کے متن کے مطابق محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن افسروں کو بھی ٹیکس چوری پکڑنے پر انعام ملے گا، کلیکٹر ٹیکس چوری کی صورت میں متعلقہ ذمہ دار افسر کا تعین کرے گا۔