صدر مملکت آصف علی زرداری کل تین روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے

صدر مملکت آصف علی زرداری کل تین روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے

لاہور: صدر مملکت آصف علی زرداری کل تین روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے، جہاں وہ ایک نجی شادی کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری اپنے دورہ لاہور کے دوران نجی شادی کی تقریب میں شریک ہوں گے۔ ان کا یہ دورہ تین روز پر مشتمل ہوگا، جس کے دوران وہ لاہور میں قیام کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کے دورہ لاہور کے دوران اہم سیاسی ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ ان ملاقاتوں میں مختلف سیاسی امور اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیے جانے کا امکان ہے۔