صدر مملکت آصف علی زرداری متحدہ عرب امارات کے دورے پر روانہ

 صدر مملکت آصف علی زرداری متحدہ عرب امارات کے دورے پر روانہ

صدر مملکت آصف علی زرداری 15 مارچ تک متحدہ عرب امارات کا نجی دورہ کریں گے۔

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے قائم مقام صدر کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔کابینہ ڈویژن نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے 13 سے 15 مارچ تک تین دن کی رخصت لی ہے۔