صدر آصف علی زرداری دو روزہ دورے پر 17 فروری کو لاہور آئیں گے

صدر آصف علی زرداری دو روزہ دورے پر 17 فروری کو لاہور آئیں گے

صدر آصف علی زرداری  17 فروری کو دو روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے، جہاں وہ پارٹی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کریں گے۔

 ذرائع کے مطابق اس دورے کا مقصد پنجاب میں تنظیمی ڈھانچے کو مزید فعال اور مضبوط بنانا ہے۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت لاہور سمیت پنجاب بھر سے تعلق رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے نئے عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔ اس موقع پر تنظیمی امور، آئندہ سیاسی حکمتِ عملی اور صوبے میں پارٹی کی فعالیت بڑھانے کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر  فیصل میر  نئے عہدیداروں کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے، جس میں صدر آصف علی زرداری خصوصی شرکت کریں گے۔ متوقع ہے کہ اس تقریب میں پارٹی رہنما اور کارکنان کی بڑی تعداد بھی شریک ہوگی۔

علاوہ ازیں صدر مملکت وسطی پنجاب کے عہدیداروں اور ارکانِ اسمبلی سے بھی علیحدہ ملاقاتیں کریں گے، جن میں صوبے کی سیاسی صورتحال، عوامی مسائل اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ یہ دورہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کی تنظیمی و سیاسی سرگرمیوں کو تیز کرنے کی کوشش کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔