امریکی ماڈل بیلا حدید کا صحت سے متعلق اہم انکشاف، متعدد بیماریوں میں مبتلا ہونے کا اعتراف

 امریکی ماڈل بیلا حدید کا صحت سے متعلق اہم انکشاف، متعدد بیماریوں میں مبتلا ہونے کا اعتراف

نیویارک:  امریکی ماڈل بیلا حدید نے اپنی صحت سے متعلق اہم انکشافات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ لائم ڈیزیز کے علاوہ متعدد دیگر بیماریوں کا بھی شکار ہیں، جن کے باعث انہیں روزمرہ زندگی اور ماڈلنگ کیریئر میں مختلف مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

30 سالہ ماڈل نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ پوسچرل آرتھوسٹیٹک ٹیکی کارڈیا سنڈروم (POTS)، پری مینسٹرول ڈسفورک ڈس آرڈر (PMDD) اور اینڈومیٹریوسس جیسی بیماریوں میں مبتلا ہیں۔بیلا حدید کے مطابق ان بیماریوں نے ان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو متاثر کیا ہے۔ ان طبی مسائل کے باعث انہیں دل کی دھڑکن غیر معمولی طور پر تیز ہونے، ماہواری کے دوران شدید تکلیف اور دیگر جسمانی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ماڈل نے اپنے کیریئر کے دوران پیش آنے والے ایک خوفناک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ایک مرتبہ ریمپ پر واک کرنے سے کچھ دیر قبل اچانک ان کی طبیعت خراب ہوگئی اور انہیں سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ان کے مطابق اچانک طبیعت بگڑنے کی وجہ سے وہ بعض اوقات خود کو غیر محفوظ محسوس کرتی ہیں اور اس صورتحال کا اثر ان کے اعتماد پر بھی پڑتا ہے۔

بیلا حدید کا کہنا تھا کہ ماڈلنگ کی دنیا میں مسلسل کام، طویل اوقات اور جسمانی مشقت کے باعث صحت کے مسائل کو نظر انداز کرنا ممکن نہیں رہا۔ اب وہ اپنی جسمانی استعداد اور صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے پیشہ ورانہ سرگرمیوں سے متعلق فیصلے کرتی ہیں۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ صحت کے مسائل کے باوجود اپنی زندگی اور کیریئر کو آگے بڑھانے کے لیے اپنی جسمانی ضروریات کو سمجھنا اور ان کا خیال رکھنا ضروری ہے۔