آئی کیمپ 110 ڈرائیورز کی آنکھوں کا مفت معائنہ

مستحق ڈرائیورز میں 30 عینکیں تقسیم، ادویات اور آئی ڈراپس بھی فراہم کئے گئے
لاہور (کرائم رپورٹر) موٹروے پولیس اور میو ہسپتال کے اشتراک سے روشن راہیں منصوبے کے تحت ڈرائیورز کی آنکھوں کے مفت معائنے کے لیے آئی اسکریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ پی ایس وی اور ایچ ٹی وی ڈرائیورز کے لیے دو روزہ مفت آئی اسکریننگ کیمپ ٹھوکر بس ٹرمینل میں لگایا گیا، جہاں 110 ڈرائیورز کی آنکھوں کا مفت معائنہ کیا گیا۔ اس موقع پر مستحق ڈرائیورز میں نظر کی 30 عینکیں مفت تقسیم کی گئیں، جبکہ ڈرائیورز کو مفت ادویات اور آئی ڈراپس بھی فراہم کیے گئے۔ ایس پی مقصود انجم نے ڈرائیورز کو آنکھوں کی صحت اور محفوظ ڈرائیونگ کی اہمیت سے آگاہ کیا۔