مراکہ میں دو روز کے دوران 128 ڈرائیورز کا معائنہ، مستحق افراد میں 43 عینکیں مفت تقسیم
لاہور (کرائم رپورٹر) موٹروے پولیس این فائیو سینٹرل زون نے میو ہسپتال کے اشتراک سے ڈرائیورز کی آنکھوں کے مفت معائنے کے لیے چار روزہ آئی کیمپ قائم کر دیا۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق شانِ راہی منصوبے کے تحت سیکٹر ون اوکاڑہ کے زیر اہتمام مراکہ کے مقام پر لگائے گئے کیمپ میں دو روز کے دوران 128 ڈرائیورز کی آنکھوں کا مفت معائنہ کیا گیا، جبکہ مستحق ڈرائیورز میں بینائی بہتر بنانے کے لیے 43 عینکیں بھی مفت تقسیم کی گئیں۔ ڈی آئی جی شاہد جاوید کا کہنا ہے کہ ڈرائیورز کی صحت اور محفوظ سفر کو یقینی بنانا موٹروے پولیس کی اولین ترجیح ہے۔