چاقو سے حملہ، تشدد، 2پولیس اہلکار گرفتار

 کانسٹیبل طالب حسین نے ساتھی کے ہمراہ بابر پر چاقو سے حملہ کیا اور زخمی کردیا،حوالات بند
پولیس اہلکار فہیم اور اس کے کزن زین نے شہری کا بازو توڑا اور 70ہزار روپے چھین لئے
لاہور (کرائم رپورٹر) چاقو سے حملہ، تشدد، 2پولیس اہلکار گرفتا۔ کانسٹیبل طالب حسین اپنے نامعلوم ساتھی کے ہمراہ ایک نجی دفتر کے پارکنگ سٹینڈ پر آیا اور ایل ڈی اے سٹینڈ پر کام کرنے والے بابر نامی شہری کی تلاشی لینے لگا۔ کانسٹیبل جامعہ تلاشی کے نام پر رقم ساتھ لے جانے لگا تو شہری نے مزاحمت کی، جس پر جھگڑا شروع ہوگیا۔ مزاحمت کے دوران پولیس اہلکار نے چاقو نکال کر وار کیا، جس سے شہری بابر زخمی ہو کر زمین پر گر پڑا۔ ملزم کانسٹیبل کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے اور اس کے ساتھی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ،ترجمان لاہور پولیس کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان مالی لین دین کا تنازع چل رہا تھا، ملزمان پر شہری کا بازو توڑنے اور 70 ہزار روپے چھیننے کا الزام ہے، جبکہ پولیس اہلکار پر شہری کو منشیات کے جھوٹے مقدمے میں پھنسانے کی دھمکی دینے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔ پولیس اہلکار فہیم اور اس کے کزن زین کے خلاف تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ وردی اور اختیارات کا ناجائز استعمال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، قانون کی خلاف ورزی کرنے والا کوئی بھی اہلکار احتساب سے بالاتر نہیں