ارجن کپور اور صاحبہ بالی کی نئی تصویر وائرل، قربتوں کی افواہیں تیز

ارجن کپور اور صاحبہ بالی کی نئی تصویر وائرل، قربتوں کی افواہیں تیز

ممبئی: بالی ووڈ اداکار ارجن کپور اور اداکارہ و سوشل میڈیا انفلوئنسر صاحبہ بالی کی ایک ساتھ نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس کے بعد دونوں کے درمیان مبینہ رومانوی تعلقات کی افواہوں نے ایک بار پھر زور پکڑ لیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق صاحبہ بالی نے سکھوں کے مذہبی تہوار گروپورب کے موقع پر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری میں ارجن کپور کے ساتھ ایک سیلفی شیئر کی۔ تصویر میں دونوں نے اپنے سر ڈھانپ رکھے ہیں، جبکہ ان کے چہروں پر خوشگوار تاثرات نمایاں ہیں۔صاحبہ بالی نے تصویر کے ساتھ دلچسپ اور مزاحیہ کیپشن بھی تحریر کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے ارجن کپور کے حصے کا پرساد بھی کھا لیا۔ ان کی اس پوسٹ نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی اور دونوں کی دوستی سے متعلق ایک بار پھر بحث شروع ہوگئی۔ارجن کپور اور صاحبہ بالی کے درمیان قریبی تعلقات کی افواہوں کا آغاز جون 2025 میں ہوا تھا، جب صاحبہ بالی نے ارجن کپور کی سالگرہ کے موقع پر انہیں اپنا سب سے بہترین دوست قرار دیتے ہوئے مبارک باد دی تھی۔

بعد ازاں دونوں کو لندن کے معروف لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ میچ دیکھتے ہوئے بھی ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔ ان مشترکہ سرگرمیوں کے بعد بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر دونوں کے مبینہ تعلقات کے حوالے سے قیاس آرائیاں سامنے آتی رہی ہیں۔اس سے قبل صاحبہ بالی ان افواہوں پر طنزیہ انداز میں ردعمل دے چکی ہیں، تاہم انہوں نے اپنے اور ارجن کپور کے درمیان کسی رومانوی تعلق کی تصدیق نہیں کی۔