وزن کم ہونے کی وجہ اوزیمپک نہیں شوہر کے انتقال کا غم تھا، شگفتہ اعجاز

 وزن کم کرنے کیلئے انجیکشنز یا مخصوص چائے کے استعمال کی حمایت نہیں کی
کراچی (آئی این پی) سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے وزن میں نمایاں کمی کے بعد اوزیمپک انجیکشن کے استعمال سے متعلق افواہوں کی تردید کر دی۔ ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے شگفتہ اعجاز نے واضح کیا کہ انہوں نے کبھی اوزیمپک استعمال نہیں کیا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ وزن کم کرنے کیلئے انجیکشنز یا مخصوص چائے کے استعمال کی حمایت نہیں کرتیں بلکہ غذائی عادات میں تبدیلی اور ورزش پر یقین رکھتی ہیں۔شگفتہ اعجاز نے انکشاف کیا کہ شوہر کے انتقال کے بعد شدید غم کے باعث ان کے وزن میں کمی آئی، تاہم وہ کسی کیلئے بھی ایسی کیفیت کی خواہش نہیں کرتیں۔