شگفتہ اعجاز کی زِپ لائن پر انجوائے کرتی ویڈیو وائرل

سینئر اداکارہ ان دنوں اپنی بیٹی کے پاس برطانیہ میں چھٹیاں گزار رہی ہیں
کراچی (شوبز ڈیسک) سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز ان دنوں اپنی بیٹی کے پاس برطانیہ میں چھٹیاں گزار رہی ہیں، جہاں وہ خوبصورت مقامات کی سیر کے ساتھ مختلف تفریحی سرگرمیوں سے بھی لطف اندوز ہورہی ہیں۔ اداکارہ نے حال ہی میں ویلز میں زِپ لائن کا دلچسپ تجربہ کیا، جس کی ویڈیو انہوں نے اپنے یوٹیوب ولاگ میں شیئر کی، جس پر مداحوں نے دلچسپ تبصرے شروع کردیئے۔شگفتہ اعجاز نے اپنے تجربے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی شاندار تجربہ تھا اور وہ سوچ رہی تھیں کہ انہوں نے اس سے پہلے یہ کیوں نہیں کیا۔ اداکارہ نے کہا کہ انہیں ایسا محسوس ہوا جیسے وہ عقاب کی طرح اڑ رہی ہوں۔ اداکارہ نے اپنے ولاگ کے کیپشن میں بھی لکھا کہ انہوں نے بالآخر اپنے خوف کا سامنا کرتے ہوئے یہ تجربہ کرلیا۔