ایڈن مارکرام کا انوکھا کارنامہ: ایک ٹیسٹ میں 9 کیچز پکڑنے کا عالمی ریکارڈ

ایڈن مارکرام کا انوکھا کارنامہ: ایک ٹیسٹ میں 9 کیچز پکڑنے کا عالمی ریکارڈ

جنوبی افریقی بلے باز اور فیلڈر ایڈن مارکرام نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک انوکھا اور تاریخی ریکارڈ قائم کیا ہے۔

 گوہاٹی ٹیسٹ میں جنوبی افریقا نے بھارت کو شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کیا۔ اس کامیابی میں ایڈن مارکرام کا کردار خاص طور پر اہم رہا۔انہوں نے اپنی دونوں اننگز میں مجموعی طور پر 76 رنز بنائے اور بطور فیلڈر 9 کیچز پکڑ کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی فیلڈر نے ایک ہی میچ میں 9 کیچز پکڑے ہوں، جو کہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک نایاب اور خاص ترین لمحہ ہے۔ اس سے قبل سب سے زیادہ کیچز پکڑنے کا ریکارڈ بھارت کے اجنکیا رہانے کے پاس تھا، جنہوں نے 2015 میں سری لنکا کے خلاف میچ میں 8 کیچز پکڑے تھے۔ ایڈن مارکرام کی یہ کارکردگی نہ صرف ان کی فیلڈنگ کی مہارت کا مظاہرہ ہے بلکہ یہ کرکٹ کے تاریخ میں ایک یادگار لمحہ بھی ہے۔