ایڈن مارکرام: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں سیمی فائنل کی شکست ’زوردار تھپڑ‘ ہے

ایڈن مارکرام: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں سیمی فائنل کی شکست ’زوردار تھپڑ‘ ہے

جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈن مارکرام نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں اپنی ٹیم کی بھاری شکست کو ’زوردار تھپڑ‘ قرار دیا ہے۔

مارکرام کے مطابق، مسلسل فتوحات کے بعد یہ شکست ٹیم کے لیے مایوس کن لیکن سبق آموز ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر بلے باز تھوڑا روایتی انداز اپناتے تو ٹیم تقریباً 190 رنز تک پہنچ سکتی تھی۔کپتان نے مزید کہا کہ ٹیم اس شکست کا تفصیل سے جائزہ لے گی، لیکن پہلے کھلاڑیوں کو جذباتی طور پر سنبھلنے کا موقع دیا جائے گا۔
میچ کا خلاصہ:
جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 169 رنز بنائے
نیوزی لینڈ نے یہ ہدف 12.5 اوورز میں آسانی سے حاصل کر لیا
نیوزی لینڈ کی جیت میں فن ایلن کی 33 گیندوں پر ناقابل شکست سنچری اہم رہی