اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کیس کی سماعت مکمل ہو گئی، استغاثہ کے 23 گواہان کے بیانات پر جرح ختم ہوگئی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ کی عدالت میں ہوئی سماعت میں، وکلائے صفائی نے استغاثہ کے ایک مزید گواہ پر بھی جرح مکمل کی۔سرکاری وکیل راجہ نوید حسین اور سردار قدیر ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، اور جرح کے بعد عدالت نے کیس کی مزید سماعت 11 مئی تک ملتوی کر دی۔