چیئرمین اور وائس چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف، بری، بحری اور فضائی افواج سمیت نیشنل گارڈز کے سربراہ شامل ہیں
واشنگٹن(آئی این پی ) نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی عبوری انتظامی ٹیم نے امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون کے افسران کو برطرف کرنے کے لیے لسٹیں بنانے کا آغاز کردیا۔ غیر ملکی خبر رساںادارے نے رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی عبوری ٹیم نے متعدد پینٹاگون افسران کو عہدوں سے برطرف کرنے کیلیے ان کی لسٹیں بنانے کا آغاز کردیا ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جن افسران کو برطرف کیا جاسکتا ہے ان میں ممکنہ طور پر جوائنٹ چیف آف اسٹاف بھی شامل ہوسکتے ہیں جن میں چیئرمین اور وائس چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف، بری، بحری اور فضائی افواج سمیت نیشنل گارڈز کے سربراہ بھی شامل ہیں۔