خواجہ سرا ’’تتلی‘‘ وارداتیا نکلا

 خواجہ سرا نے 2روز قبل کینال روڈ پر نوسر بازی کر کے موبائل و کیش لوٹا تھا، متعدد وارداتوں کا بھی انکشاف 
لاہور (کرائم رپورٹر ) گداگری کی آڑ میں وارداتیں کرنے والے خواجہ سرا کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق خواجہ سرا نے 2روز قبل کینال روڈ پر نوسر بازی کر کے موبائل و کیش لوٹا تھا، ملزم عامر عرف تتلی کے خلاف تھانہ نواب ٹائون میں مقدمہ 561/25درج ہے،ملزم کے قبضہ سے موبائل برآمد کر لیا گیا جبکہ ملزم نے متعدد وارداتوں کا بھی انکشاف کیا ہے۔ خواجہ سرا کینال روڈ کے اطراف و کراسنگ برج پر وارداتیں کرتا تھا، ملزم عامر عرف تتلی کو تھانہ نواب ٹائون کے حوالے کر دیا گیا۔