گھر میں گیس لیکیج سے آگ بھڑک اْٹھی،3افرادجھلس کرزخمی

لاہور (کرائم رپورٹر )بیگم کوٹ چوک، شیخوپورہ روڈ کے علاقے میں گھر کے اندر گیس لیکیج کے باعث آگ بھڑک اْٹھی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق ایمرجنسی وہیکلز فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، جہاں اہلکاروں نے مکمل مہارت کے ساتھ صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کی۔ریسکیو ٹیموں نے آگ سے جھلسنے والے افراد کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جس کے بعد انہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔زخمیوں میں روزینہ عمر 37 سال، خالد عمر 38 سال اور نائلہ عمر 35 سال شامل ہیں۔