اسلام آباد(آئی این پی ) مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف آئندہ ہفتے آزاد کشمیر کا اہم دو روزہ دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف 23 فروری کو مظفرآباد پہنچیں گے ۔ دورے کے دوران وزیراعلی پنجاب مریم نواز بھی نواز شریف کے ہمراہ ہوں گی، نواز شریف آزاد کشمیر کی پارٹی قیادت اور کارکنان سے اہم ملاقاتیں کریں گے، جن میں صدر ن لیگ آزاد کشمیر شاہ غلام قادر اور پارلیمانی لیڈر راجہ فاروق حیدر خان سمیت دیگر پارٹی رہنمائوں سے ملاقات شامل ہے۔ دورے میں موجودہ سیاسی صورتحال، تنظیمی امور اور آئندہ انتخابات کی حکمت عملی پر پارٹی رہنمائوں سے مشاورت کی جائے گی، آزاد کشمیر کے عام انتخابات کیلئے ٹکٹ کے درخواست دہندگان سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں