ویسٹ یارکشائر پولیس کا منی لانڈرنگ کے خلاف آپریشن، 2.7 ملین پاؤنڈ کے غیرقانونی اثاثے برآمد

ویسٹ یارکشائر پولیس کا منی لانڈرنگ کے خلاف آپریشن، 2.7 ملین پاؤنڈ کے غیرقانونی اثاثے برآمد

ویسٹ یارکشائر پولیس نے منی لانڈرنگ کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

 اس خصوصی آپریشن کے دوران، پولیس نے تقریباً 2.7 ملین پاؤنڈ کے غیرقانونی اثاثے ضبط کیے ہیں، جن میں مختلف بینک اکاؤنٹس اور جائیدادیں شامل ہیں جنہیں منجمد کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، ہائی اسٹریٹ کی متعدد دکانوں پر چھاپے مار کر جعلی سگریٹس اور غیر قانونی ویپس کی بھاری مقدار برآمد کی گئی، جو قانون کی خلاف ورزی اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کا حصہ ہے۔

اس کے ساتھ ہی، سونے کے فراڈ میں ملوث ایک گروہ کو بھی بے نقاب کیا گیا ہے، جس کے زیرِ استعمال مشکوک 1 لاکھ 17 ہزار پاؤنڈ کے بینک فنڈز بھی منجمد کیے گئے ہیں۔ یہ کارروائیاں منی لانڈرنگ، جعل سازی اور غیر قانونی تجارتی سرگرمیوں کے خلاف پولیس کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہیں، اور ان کا مقصد قانون کی حکمرانی کو مضبوط بنانا اور معاشرے کو محفوظ بنانا ہے۔