لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر ایک مسافر کے بیگ سے 4 لاکھ پاؤنڈ (تقریباً 14 کروڑ پاکستانی روپے) برآمد ہوئے ہیں۔
یہ رقم آ سٹریا سے تعلق رکھنے والے شہری کے بیگ سے اس وقت ملی جب وہ ترکیہ جانے والی پرواز میں سوار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی (NCA) کے مطابق، اس مسافر سے مزید 11 ہزار یورو (32 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) بھی برآمد ہوئے ہیں۔ اس شخص کو منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے اور اسے جمعہ کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔یہ واقعہ برطانیہ میں منی لانڈرنگ کی روک تھام کے سلسلے میں حکام کی جانب سے سخت نگرانی کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔