لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن سے پیش آیا ہے جہاں ایک 15 سالہ لڑکی کو غیرت کے نام پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
لڑکی شاہدرہ ٹاؤن سے بابا فرید کالونی اپنے بھائی کے گھر آئی تھی، جہاں اس کے رشتہ داروں نے اس کے ساتھ یہ غیر انسانی سلوک کیا۔ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی کے مطابق، ملزمان کو اس بات کا شک تھا کہ لڑکی کا کسی نوجوان سے دوستی ہے۔ اسی شک کی بنیاد پر انہوں نے مل کر لڑکی کے بال مونڈ دیے تاکہ اسے نشانہ بنایا جائے۔ اس کے علاوہ، ملزمان نے متاثرہ لڑکی کی نازیبا ویڈیوز بنائیں اور انہیں وائرل کرنے کی دھمکی بھی دی۔پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے، ایس ایچ او کوٹ لکھپت کی قیادت میں ٹیم فرید کالونی پہنچی اور 4 ملزمان کو گرفتار کیا۔
گرفتار شدگان میں لڑکی کا بھائی قاسم، اس کی بھابھی معصومہ، سمیر اور گنگر بی بی شامل ہیں۔متاثرہ لڑکی کے والد دلبر کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا ہے اور قانون کے مطابق کارروائی جاری ہے۔ یہ واقعہ معاشرتی مسائل اور غیرت کے نام پر ہونے والی زیادتیوں کی ایک جھلک ہے، جس پر عوام اور حکام دونوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔