آرمینیا نے دبئی ائیر شو میں بھارتی لڑاکا طیارے تیجس کی تباہی کے بعد ان طیاروں کی خریداری معطل کردی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق، آرمینیا اور بھارت کے درمیان 1.2 ارب ڈالر مالیت کے 12 جنگی طیاروں کی خریداری پر بات چیت جاری تھی، اور اگر یہ معاہدہ طے پاتا تو یہ تیجس جنگی طیارے کی پہلی بڑی برآمدی ڈیل ہوتی۔رپورٹس کے مطابق، آرمینیا کی جانب سے خریداری منسوخ کرنے سے اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز کو بھی نقصان پہنچے گا، کیونکہ اس میں شامل ریڈار اور دیگر جدید آلات اسرائیلی ساختہ تھے، جن کی قیمت کئی ملین ڈالر ہے۔
واضح رہے کہ 21 نومبر کو دبئی میں ہونے والے ائیر شو کے دوران بھارت کا جنگی طیارہ تیجس گر کر تباہ ہو گیا تھا، جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا تھا۔ اس واقعے نے بھارت سمیت دیگر ممالک کی تنقید اور تشویش کو جنم دیا ہے، اور اب آرمینیا کی جانب سے اس معاہدے کو منسوخ کرنے سے اس کی اہمیت اور اقتصادی اثرات پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔