سوشل میڈیا انفلوئنسر نائلہ راجہ نے عماد وسیم سے شادی کے بعد پہلی بار تفصیلی بیان جاری کیا

سوشل میڈیا انفلوئنسر نائلہ راجہ نے عماد وسیم سے شادی کے بعد پہلی بار تفصیلی بیان جاری کیا

سوشل میڈیا انفلوئنسر نائلہ راجہ نے کرکٹر عماد وسیم سے شادی کے بعد پہلی بار اپنی تفصیلی زندگی اور جذبات کا اظہار کیا ہے۔

 انہوں نے انسٹاگرام پر ایک پیغام میں اپنی شادی کو زندگی کے بہترین فیصلوں میں سے ایک قرار دیا اور اپنے شوہر کو محبت بھرے انداز میں مخاطب کیا۔ نائلہ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر ویوز اور ٹرینڈ بنانا آسان ہوتا ہے، مگر اس کے نتائج حقیقت میں بہت تکلیف دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں شروع میں اپنی غلط فہمیوں کی وجہ سے اپنے جذبات کا اظہار کیا، مگر اس دوران ان کے کردار اور وقار پر سوالات اٹھائے گئے اور ان کے خاندان تک کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

نائلہ نے واضح کیا کہ وہ ماضی کی تمام تنقید اور الزامات کے باوجود اپنے فیصلے پر قائم ہیں اور اگر مستقبل میں عماد اپنے بچوں سے دوبارہ تعلقات استوار کرتے ہیں تو وہ دل سے قبول کریں گی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں اپنی محبت، احترام اور ذمہ داری کے ساتھ اپنے خاندان کی دیکھ بھال کا عزم بھی ظاہر کیا۔ سوشل میڈیا صارفین کے ردعمل کے حوالے سے، کچھ نے نائلہ کے موقف کی حمایت کی، جبکہ دیگر نے مستقبل کے حوالے سے خدشات ظاہر کیے اور سوالات اٹھائے کہ ایسے شخص پر بھروسہ کیسے کیا جائے جس پر ماضی میں خاندان سے دوری کے الزامات لگتے رہے ہوں۔