برازیل کی سپریم کورٹ نے سابق صدر جائیر بولسونارو کو بغاوت کی سازش کے جرم میں 27 سال قید کی سزا سنائی تھی، جس پر عملدرآمد شروع ہو گیا ہے۔
عدالت کے حکامات کے مطابق، 70 سالہ بولسونارو کو فیڈرل پولیس ہیڈکوارٹر میں قید کرنے کا حکم دیا گیا، جہاں انہیں ہفتے کے روز منتقل کیا گیا۔ اس سے قبل وہ اگست سے گھر میں نظر بند تھے۔یاد رہے کہ یہ پہلی بار ہے کہ برازیل کی تاریخ میں کسی سابق صدر کو بغاوت کے جرم میں سزا سنائی گئی ہے۔ سابق صدر بولسونارو کی قانونی ٹیم نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ انہیں 27 سال قید کی سزا گھر پر ہی کاٹنے کی اجازت دی جائے، کیونکہ جیل کی قید ان کی صحت کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔