جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سُک یول کو مارشل لاء کیس میں 5 سال قید کی سزا

جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سُک یول کو مارشل لاء کیس میں 5 سال قید کی سزا

جنوبی کوریا کی عدالت نے سابق صدر یون سُک یول کو دسمبر 2024 میں مارشل لاء کے اعلان اور حکومتی عمل میں رکاوٹ ڈالنے کے الزامات میں مجرم قرار دے کر 5 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

عدالت نے سابق صدر پر یہ بھی الزام عائد کیا کہ انہوں نے گرفتاری کے وارنٹ پر عمل درآمد روکنے اور سرکاری دستاویزات میں جعل سازی کی۔ استغاثہ کے مطابق یون سُک یول اور ان کے سابق وزیر دفاع کم یونگ ہیون نے اقتدار میں رہنے کے لیے ایک منظم منصوبہ بنایا تھا۔واضح رہے کہ عدالتی فیصلے کو براہِ راست میڈیا پر دکھایا گیا۔