نیپال آئندہ سال جون سے چین کو یومیہ 5 ہزار ٹن بھینس کا گوشت برآمد کریگا

کھٹمنڈو(آئی این پی )نیپال میں گوشت کی صنعت کے نمائندوں  نے کہا  ہے کہ اگر سب کچھ منصوبے کے مطابق چلا تو نیپال اگلے سال جون سے چین کو بھینس کے گوشت کی برآمدات شروع کر دے گا، جس کا یومیہ ہدف 5 ہزار ٹن مقرر کیا گیا ہے۔ کھٹمنڈو پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ہمالین فوڈ انٹرنیشنل کے چیئرمین نوین کمار شرما نے بتایا کہ ہمیں چینی سرمایہ کاری کی تقریبا 9.5 ارب نیپالی روپے کی منظوری ملے ایک ہفتہ ہو چکا ہے