چودھری شافع حسین سے مسلم لیگ کے رہنما میاں شہزاد طفیل کی ملاقات

میاں شہزاد طفیل نے عوامی ضروریات اور کاروباری کمیونٹی کے تحفظات سے بھی صوبائی وزیر کو آگاہ کیا
لاہور (سٹی رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین سے پی پی 169 لاہور کے ٹکٹ ہولڈر، پاکستان مسلم لیگ کے رہنما میاں شہزاد طفیل نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سرمایہ کاری کے فروغ، ہنرمندی کے مواقع میں اضافہ اور صوبے کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں رحمان وٹو بھی موجود تھے جنہوں نے صنعت و تجارت کے مختلف امور پر اپنی تجاویز پیش کیں۔ صوبائی وزیر نے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت کاروباری ماحول بہتر بنانے، سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرنے اور ہنرمند افراد کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔میاں شہزاد طفیل نے حلقہ پی پی 169 کے مسائل، عوامی ضروریات اور کاروباری کمیونٹی کے تحفظات سے بھی صوبائی وزیر کو آگاہ کیا۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔