پاکستان مسلم لیگ خدمت کی سیاست کر رہی ہے،چودھر ی شافع حسین

 نئے انڈسٹریل اسٹیٹ سے سرمایہ کاری میں اضافہ ،روزگار کے وافر مواقع دستیاب ہونگے
لاہور (خصوصی رپورٹر ) صوبائی وزیر انڈسٹریز و سرمایہ کاری پنجاب چوہدری  شافع حسین نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ خدمت کی سیاست کر رہی ہے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت صوبہ بھر میں نئے انڈسٹریل اسٹیٹ کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے جن میں چین ،اسلامی ممالک سمیت دنیا بھر سے سرمایہ کاری اپنی انڈسٹریز لگارہے ہیں نئے انڈسٹریل اسٹیٹ سے صوبہ بھر میں ملکی وغیر ملکی سرمایہ کاری سے نئی انڈسٹریز کا قیام عمل میں آئے گا جہاں روزگار کے وافر مواقع دستیاب ہونگے اور صوبہ خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین کی صدر تاشفین صفدر ایم پی اے کی جانب سے اراکین صوبائی اسمبلی و مسلم لیگی رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔عشائیہ میں میں صوبائی وزیر انڈسٹریز و سرمایہ کاری پنجاب چوہدری شافع حسین جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ پنجاب ،مسلم لیگی اراکین صوبائی اسمبلی عبداللہ یوسف ،حسن عسکری راجہ اسلم ، خالد اصغر گھرال، مدد علی شاہ ،، ثمرین تاج،پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات علی عمران،مسلم لیگی رہنما چوہدری شاہدسمیت دیگر عہدیداروںنے شرکت کی