لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین نے پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت مسلم لیگ ہا ئوس میں پودا لگایا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا ماحولیاتی آلودگی کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے زیادہ سے زیادہ شجر کاری ضروری ہے۔ پنجاب میں ہزاروں ایکڑ رقبے پر ایک کروڑ 50 لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا جسے مل کر حاصل کریں گے۔