دوران سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کی طبیعت ناساز

اسلام آباد(آئی این پی )اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس راجا انعام امین منہاس کی دوران سماعت طبیعت ناساز ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق   اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایمبولینس بلوائی  گئی اور جسٹس راجا انعام امین منہاس کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔جسٹس راجہ انعام امین منہاس کو دوران سماعت سانس میں مسئلہ ہوا، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس کیسز کی سماعت کررہے تھے۔