لاہور (خصوصی رپورٹ) احتساب عدالت میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور نواز شریف کے خلاف چودھری شوگر ملز کیس کی تفتیش بند کرنے کی حتمی منظوری کیلئے نیب لاہور کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کی عدم دستیابی کے باعث کارروائی 12 مارچ تک ملتوی کر دی۔ عدالت کو بتایا گیا کہ پراسیکیوٹر کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث وہ آج عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔