مولانافضل الرحمن کی طبیعت ناساز، ڈاکٹروں کا مکمل آرام کا مشورہ

لاہور(آئی این  پی ) سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن کو طبیعت خراب ہونے کے باعث ڈاکٹروں نے مکمل آرام کا مشورہ دیدیا۔ترجمان جے یو آئی کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کی طبیعت ناساز ہے، ڈاکٹروں نے مولانا کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ترجمان جے یو آئی نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان کے پائوں میں شدید تکلیف ہے، انہیں ڈاکٹروں کی جانب سے چلنے سے پرہیز کا کہا گیا ہے۔