اگر ایم کیو ایم زیادہ شور مچا تی ہے تو ہم لاہور کا نظام کراچی میں لانے کو تیار ہیں
کراچی (آئی این پی )سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ملک بھر میں بلدیاتی اداروں کو سب سے زیادہ بااختیار پیپلز پارٹی نے بنایا ہے،ہمارا کام بولتا ہے،مجموعی طور پر اربوں روپے کا سرمایہ شہری انفراسٹرکچر اور بنیادی سہولیات میں لگایا جا رہا ہے شرجیل میمن نے ایم کیو ایم رہنما حیدر عباس رضوی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایم کیو ایم والے زیادہ شور مچاتے ہیں تو ہم لاہور کا مقامی حکومتوں کا نظام کراچی میں لانے کو تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام کے لئے پنجاب کی مثال دی جارہی ہے جہاں ابھی تک بلدیاتی انتخابات ہی نہیں ہوئے ہیں۔ کراچی سندھ کا دل اور ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ مجموعی طور پر اربوں روپے کا سرمایہ شہری انفراسٹرکچر اور بنیادی سہولیات میں لگایا جا رہا ہے