بلدیاتی انتخابات میں کامیابی جمہوریت و ترقی کی بھی فتح ہے: شرجیل میمن

 امیدواروں کی کامیابی ثبوت ہے کہ سندھ کے عوام پیپلز پارٹی کی قیادت اور وژن پر اعتماد کرتے ہیں
کراچی(آئی این پی ) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ہماری کامیابی صرف پارٹی کی جیت نہیں ہے بل کہ جمہوریت، ترقی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی پائیدار اقدار کی فتح ہے۔صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو مبارکباد پیش کی گئی ہے۔شرجیل میمن نے کہا کہ بلدیاتی ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے پی پی پی کے تمام امیدواروں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، پی پی پی امیدواروں کی کامیابی ثبوت ہے کہ سندھ کے عوام پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور وژن پر اعتماد کرتے ہیں۔