سندھ کی تقسیم کی باتیں ایم کیو ایم خود کو زندہ رکھنے کیلئے کر رہی ہے:صوبائی وزیر کی میڈیا سے گفتگو
سکھر(آئی این پی ) صوبائی وزیر سندھ ناصر حسین شاہ نے کہاہے قومی مالیاتی کمیشن(این ایف سی) کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،سندھ کی تقسیم کی باتیں ایم کیو ایم خود کو زندہ رکھنے کیلئے کر رہی ہے،سب سے زیادہ بااختیار بلدیاتی نظام اس وقت سندھ میں ہے، ایم کیو ایم والوں صرف شوشے چھوڑتے ہیں، انہیں سنجیدہ مت لیا کریں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آئی بی اے سکھر کے کانووکیشن میں آکر فخر محسوس ہوا، میرٹ اور ٹرانسپرنسی کے باعث آئی بی سکھر اے ایک بہترین ادارہ ہے، یہاں کے طلبا کو تعلیم ختم کرنے کے ساتھ ہی جابز آفر ہو جاتی ہیں۔ان کا کہنا تھا سکھر ترقی کرتا شہر ہے جہاں لوگ گھومنے نہیں بلکہ بسنے آتے ہیں، سکھر میں آئندہ سالوں میں پینے کے صاف پانی کی اسکیم شروع ہو جائے گی،