تخریب کاری کی کوشش ناکام ، ریلوے ٹریک پر نصب بم بر آمد، ناکارہ بنادیا

کوئٹہ (آئی این پی )بلوچستان  میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا ۔ پولیس حکام کے مطابق صوبہ بلوچستان کے ضلع نصیرآباد میں صدر تھانہ ڈیرہ مراد کی حدود ریلوے ٹریک پر تخریب کاری کی کوشش کو پولیس نے ناکام بنا د یا۔پولیس کے مطابق دوست ہوٹل کے سامنے ریلوے ٹریک پر نصب شدہ بم برآمد ہوا۔سیکورٹی فورسز نے بم ڈسپوزل اسکوارڈ کی ٹیم کو طلب کرکے  اسے ناکارہ بنادیا گیا،پولیس کاکہنا ہے کہ ساڑھے تین کلو وزنی بارودی مواد کو ناکارہ بنایا۔