لکی مروت:تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام ،بم ناکارہ بنادیا گیا

15کلوآئی ڈی بم کو پل کے نیچے نصب کیاگیا تھا، مقصد سکیورٹی فورسز کو ٹارگٹ کرنا تھا،ڈی پی او
    لکی مروت(آئی این پی )لکی مروت میں بم ڈسپوزل سکواڈ نے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے پل کے نیچے رکھے گئے 15کلو آئی ڈی بم کو ناکارہ بنادیا۔تفصیل کے مطابق ضلع لکی مروت تھانہ تجوڑی کی حدود خان کلے میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔بم ڈسپوزل سکواڈ نے پل کے  نیچے نصب پندرہ کلو آئی ڈی بم کو ناکارہ بنادیا ہے، ڈی پی اولکی مروت محمد جواد اسحاق نے بتایا نصب کئے آئی ڈی بم کی بی ڈی ایس اہلکاروں نے انتہائی حکمت عملی سے ناکارہ کرکے علاقے کو بڑے نقصانات سے بچا لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شرپسندوں کا مقصد سکیورٹی فورسز کو ٹارگٹ کرنا تھا جبکہ پولیس کے بی ڈی ایس سکواڈ نے شرپسندوں کی اس بزدلانہ حرکت اور منصوبے کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔