کراچی : تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، 2ملزم گرفتار،اسلحہ کی بھاری کھیپ بر آمد

 برآمد شدہ اسلحہ میں 42 ریپیٹر، 12 ایم فور رائفلز، 4 رائفلیں، 9 ایم ایم کے 5 پستول شامل
کراچی(آئی این پی )کراچی میں پولیس اور رینجرز نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے  اسلحے کی بھاری کھیپ برآمد کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔کراچی کے علاقے بلوچ کالونی میں پولیس نے ایک کامیاب چھاپہ مار کر جدید اسلحے کا بڑا ذخیرہ قبضے میں لے لیا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم کے قبضے سے تقریبا 100 کے قریب مختلف اقسام کے جدید ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ اسلحے میں 42 ریپیٹر، 12 ایم فور رائفلز، 4 رائفلیں، 9 ایم ایم کے 5 پستول، ترکی ساختہ رائفل اور 7 ایم ایم کی رائفلیں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف ہتھیاروں کے اسپیئر پارٹس بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم غیر قانونی طور پر اسلحہ فروخت کرنے کے دھندے میں ملوث ہے، جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے