ایران اور پاکستان کے درمیان متعدد شعبوں میں تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں:ذ ڈاکٹر علی لاریجانی
اسلام آباد(آن لائن)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر علی لاریجانی کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاک ایران تعلقات، علاقائی سلامتی، پارلیمانی تعاون اور اقتصادی شراکت داری پر تفصیلی تبادلہ خیال اورپارلیمانی اور عوامی سطح پر رابطوں کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ اسپیکر سردار ایاز صادق نے علاقائی امن، استحکام اور باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیااور کہا کہ پاکستان اور ایران برادرانہ، ہمسایہ ممالک ہیں، پاکستانی اور ایرانی لیڈر شپ کے مابین حالیہ رابطے دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم سنگ میل ثابت ہونگے۔ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر علی لاریجانی نے اسرائیلی جارحیت کے دوران پاکستانی عوام کی حمایت کو سراہااور کہا کہ ایران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہے کا خیر مقدم کرتا ہے ۔ایران اور پاکستان کے درمیان متعدد شعبوں میں تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں